عوامی نیشنل پارٹی کا تحصیل رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل خار کے علاقے خزانہ موڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل خار کے نائب صدر ملک میر اعظم خان شہید ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں گھر جاتے ہوئے خزانہ موڑ میں موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا۔ ملک میراعظم خان کو سر میں گولیاں لگی جس کے وجہ سے وہ موقع پر ہی شہیدہوئے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے