یونیورسٹی کی پیشرفت کا بھی جائزہ کمیٹی 15 یوم میں رپورٹ حکام کو پیش کرے گی
ملاکنڈ یونیورسٹی ہراسانی سکینڈل کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی تحقیقاتی کمیٹی چکدرہ پہنچ گئی ، اعلیٰ سطحی کمیٹی نے متاثرہ طالبہ اور یونیورسٹی حکام سمیت مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں ، تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی اور شواہد اکٹھے کریگی ، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں لیکچرار کی جانب سے طالبہ کے ہراسمنٹ واقعہ پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آصف رحیم اور ایڈیشنل آئی جی اسٹبلشمنٹ سی پی او خیبر پختونخوا پولیس پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی اور ڈپٹی کمشنر دیر پائیں وڈی پی اور سیر پائین کو کمیٹی سے تعان کی ہدایت کی تھی ، ذرائع کے مطابق دور کنی کمیٹی نے گزشتہ روز واقعہ سے متعلق تحقیقات کیلئے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ اور یونیورسٹی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ آزاد زرائع سے بھی معلومات اور بیانات لیے گئے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے واقعہ سے متعلق یونیورسٹی کی جانب سے اب تک ہونے والے پیش رفت سے آگاہی حاصل کی ، ذرائع کے مطابق کمیٹی واقعہ کے ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو پیش کریگی جس کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔