حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ 75 نمازی شہید Home / بین الاقوامی /

سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ 75 نمازی شہید

ایڈیٹر - 21/09/2025
سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ 75 نمازی شہید

سوڈان کے علاقے ڈار فور کے شہر الفاشر میں ایک مسجد پر ڈرون حملے میں 75 سے زائد نمازی شہید ہو گئے ۔ مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے کیا، جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں ۔ سوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نماز کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 75 سے زائد شہری شہید ہوئے۔ الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں آرایس ایف مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے، سوشل میڈیا پر مقامی مزاحمتی کمیٹیوں نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں مسجد کے حصے ملبے کا ڈھیر اور جاں بحق افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔