واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن محدود کرنے کیلئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت ایچ ون بی دور کر ویزا کیلئے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کیلئے بڑی رقم دینا پڑے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے اقدام سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگے گا کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ٹیکنالوجی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ویزا فائل کرنے کی فیس 215 امریکی ڈالر سے ہو کر مختلف صورتوں میں کئی ہزار ڈالر تک جا سکتی تھی تاہم اب ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ فیس کا فیصلہ کمپنیوں اور امیدواروں کیلئے بری صورتحال پیدا
کرے گا۔