حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا Home / کھیل /

29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا

8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش

محمد عاصم - 19/02/2025
 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا

کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ 


صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے

پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔