پاکستان نے مالدیپ کو 5-2 سے شکست دے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 ویں منٹ میں کیا
دوسرا اور تیسرا گول بھی منصور احمد نے 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی
پاکستان کی جانب سے چوتھا اور پانچواں گول محمد عبداللہ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت اور 59 ویں منٹ میں اسکور کیا
مالدیپ کی جانب سے پہلا گول علیان احمد نے 42 ویں منٹ میں اور دوسرا گول محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں اسکور کیا
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف 22 ستمبر کو کھیلے گا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا