محمد عباس
قطر نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماوں پر حملے کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی چارہ جوئی کرے گا ۔
اس بات کا اعلان قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفہ نے بیان میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہیگ میں آئی سی سی کی ڈپٹی پراسیکیوٹر نزبت خان سے دو ملاقاتیں کی ہیں جن میں اسرائیل کو قانونی طورپر کٹہرے میں لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔