حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کرم کیلئے اربوں کا پیکج منظور حوالگی کی ڈیڈ لائن 23 مارچ مقرر Home / پاکستان /

کرم کیلئے اربوں کا پیکج منظور حوالگی کی ڈیڈ لائن 23 مارچ مقرر

بنکرز مسماری 98.3 ملین چوکیوں 764 ملین بگن بازار کی بحالی کیلئے 480 ملین روپے مقرر

کرم کیلئے اربوں کا پیکج منظور حوالگی کی ڈیڈ لائن 23 مارچ مقرر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اعلی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس پیر کے روز پشاور میں منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کیلئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک کرم میں مختلف واقعات کے دوران 189 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت کی مسلسل کا دشوں کے نتیجے میں ایک امن معاہدہ طے پایا جس سے علاقے میں امن اور معمولات زندگی بحال ہوئے ۔ عوام کو ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اب تک 718 گاڑیوں پر مشتمل 9 قافلے کرم بھیجے جاچکے ہیں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت اب تک 153 پروازوں کے ذریعے تقریباً 4000 افراد کو سفری سہولت فراہم کی جا چکی ہے ، جبکہ 19,000 کلوگرام ضروری طبی ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں ، اب تک 151 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے جبکہ تمام بنکروں کے مکمل خاتمے اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ڈیڈ لائن 23 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ کابینہ نے باقی ماندہ غیر قانونی بنکروں کے خاتمے کیلئے درکار ایکسپلوسیوز خریدنے کیلئے 98.3 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی، کابینہ کے اجلاس میں چوکیوں کیلئے 764 ملین روپے مالیت کے ضروری سامان کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ بکن بازار کی بحالی کیلئے 480 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا