حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قطر خاص اتحادی ہے اسرائیل محتاط رہے ۔ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

قطر خاص اتحادی ہے اسرائیل محتاط رہے ۔ٹرمپ

ایڈیٹر - 16/09/2025
قطر خاص اتحادی ہے اسرائیل محتاط رہے ۔ٹرمپ

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کومحتاط رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر امریکہ کا بہترین اتحادی ہے، اس کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطر کے امیر عظیم رہنماء ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیلئے ان کا کیا پیغام ہے؟ ، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ اس موقع پر روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کیلئے تیار ہیں اور یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے قبل خریدے۔