حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں 6 منشیات فروش گرفتار Home / پاکستان /

باجوڑ میں 6 منشیات فروش گرفتار

ایڈیٹر - 17/02/2025
باجوڑ میں 6 منشیات فروش گرفتار

منشیات کیخلاف ضلعی پولیس متحرک ، مختلف کاروائیوں میں 6 منشیات فروش گرفتار کرکے حوالات میں بند کردی گئی 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانہ جات کے حدود ضلعی پولیس نے کارروائیاں کرکے مجموعی طور پر 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے کافی مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

 

ڈی او پی باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات جاری رہیگی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔ ضلعی پولیس منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور الحمداللہ اس میں کافی حد تک کامیابیاں مل رہی ہے۔