حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی وزراء کے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں، بیرسٹرسیف Home / سیاست /

وفاقی وزراء کے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں، بیرسٹرسیف

ایڈیٹر - 16/09/2025
وفاقی وزراء کے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں، بیرسٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیانات اور الزامات افسوس ناک ہیں۔خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے اورخیبر پختون خوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزراء کے بیانات خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء کی توہین کے مترادف ہیں،خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن پر لڑ کر باقی ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھا ہے۔ وفاق الزامات لگانے کی بجائے خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مضبوط بنائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی کے رشتہ دار نہیں، اگر یہ آگ خیبر پختونخوا سے نکل گئی تو پورا ملک لپیٹ میں آجائے گا،وفاقی وزراء ایک پٹاخے پر بھی باہر ممالک میں بنائے گئے محلات کی طرف  بھاکتے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،اگر وفاقی حکومت واقعی دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو افغانستان کو نظر انداز نہ کرے، وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور صوبے میں امن و امان کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں،وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں قبائلی جرگے بھی منعقد کئے ہیں اورقبائلی جرگوں کا بھی یہ مؤقف ہے کہ افغانستان سے بات چیت سود مند ثابت ہوگی۔