پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی سے نکالے گئے ممبر قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو ملاقات کےلئے بلالیا۔
شیر افضل مروت کو پارٹی لیڈرشپ نے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے رکن اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی اۤئی نے اۤپ کو بلایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران یہ شکوہ ضرور کرونگا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا ۔