لندن۔ برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں واقع ایک مسجد کے باہر جان بوجھ کر جنگلی چوہے چھوڑنے والے 66 سالہ ایڈمنڈ فاؤلر کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شیفیلڈ گرینڈ مسجد پر پیش آیا تھا۔ مجرم فاولر کوسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایڈ منڈ فاولر اپنی کار سے اترتا ہے اور ڈگی سے پنجرہ نکال کر چوہے مسجد کے احاطے میں چھوڑ دیتا ہے۔