خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن نثار باز نے پشاور میں واقع چائینہ ونڈو پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک ادبی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب نظیر گل نادان کی کتاب ’’د چینار سیورے‘‘ کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں معروف اولمپیئن سمیع اللہ، سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک اور انسانی حقوق کے کارکن حبیب الحسن یاد بھی شریک تھے۔
تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے نظیرگل نادان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اور مختلف ادبی تنظیموں نے انہیں ممبر شپ دینے کی پیشکش کی۔
تقریب کے بعد رکن اسمبلی نے چائنہ ونڈو کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ نثار باز نے اس موقع پر ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائنہ ونڈو نوجوانوں کو ثقافتی اور تعلیمی سطح پر چین کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے چین کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کرائے اور پاک-چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔