حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قانون کے خلاف ورزی پر دو جہاز قبضہ،آبنائے ہرمز میں ایران کی کارروائی Home / بین الاقوامی /

قانون کے خلاف ورزی پر دو جہاز قبضہ،آبنائے ہرمز میں ایران کی کارروائی

ایڈیٹر - 23/04/2026
قانون کے خلاف ورزی پر دو جہاز قبضہ،آبنائے  ہرمز  میں  ایران کی کارروائی

خلیج میں تناؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی، جس کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
ایرانی بحری حکام کے مطابق دونوں جہازوں نے آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبضے میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہازوں کو بعد ازاں ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں تیل کی بڑی مقدار اسی اہم سمندری راستے سے گزرتی ہے، جس کے باعث وہاں پیدا ہونے والی ہر کشیدگی عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ طور پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی میں کم از کم چھ ماہ درکار ہو سکتے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر ایسی کوئی کارروائی متوقع نہیں، جبکہ اس کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی پر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی معیشت، تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اس کے اثرات رواں برس کے اختتام تک نمایاں ہو سکتے ہیں۔