ملک بدر کیے گئے افغان باشندے سکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔
جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ کیے گئے تمام افغان باشندے قانون کے تحت سزا یافتہ تھے۔ جرمنی میڈیا کے مطابق حکومت نے لیپزگ ہوائی اڈے سے 81 افغان باشندوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا۔ ملک بدر کئے گئے ان مجرموں میں وہ افغان باشندے بھی شامل تھے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں ۔ جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بدر کیے گئے افغان باشندے سکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔