پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں مولانا خانزیب شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ضلعی قائدین، کارکنوں اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر شیر شاہ خان، جنرل سیکرٹری عبدالمالک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اکرام خان ہملگری وکیلان کے نائب صدر حبیب شمع خیل ، ظاہر رور جان ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر حارث باچہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ مولانا خانزیب شہید پختون قوم کے بچے سپاہی تھے، جنہوں نے ہر فورم پر پختونوں کی بے باک ترجمانی کی اور بدامنی کے خلاف جرأت مندانہ جد و جہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اور خانزیب شہید کا مشن ہم سب کا مشن ہے، جسے مکمل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وہ امن کے شہید ہیں اور قوم کے لیے باعث افتخار ہیں ۔ رہنماؤں نے کہا کہ خانزیب شہید نے پختون قوم کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف تحریک چلائی اور اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کی۔ اُن کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شہید کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی