حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
• سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خط کا مقصد کوئی این آر او مانگنا نہیں، آئین و قانون کے مطابق قیدیوں کے حقوق دیے جائیں: سلمان اکرم راجہ۔ Home / سیاست /

• سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خط کا مقصد کوئی این آر او مانگنا نہیں، آئین و قانون کے مطابق قیدیوں کے حقوق دیے جائیں: سلمان اکرم راجہ۔

ایڈیٹر - 18/11/2026
•  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خط کا مقصد کوئی این آر او مانگنا نہیں، آئین و قانون کے مطابق قیدیوں کے حقوق دیے جائیں: سلمان اکرم راجہ۔

راولپنڈی (حسبان میڈیا): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سابق چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم نے کسی بھی قسم کی ڈیل یا این آر او کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا واحد مطالبہ آئین، قانون اور عدالتی احکامات کے مطابق قیدیوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس صاحبان کو لکھے گئے خط کا مقصد قطعاً کوئی این آر او مانگنا نہیں ہے، بلکہ اس کا مدعا یہ ہے کہ آئین اور قانون کے تحت قیدیوں کو حاصل حقوق فراہم کیے جائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور بشریٰ بی بی سمیت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خانم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سابق چیئرمین سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، جس کے حوالے سے عدالتوں کے واضح احکامات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے ڈیل کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ تو کوئی ڈیل کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ہم پر احسان کر رہا ہے، تمام ملاقاتیں جیل مینول اور عدالتی احکامات کے عین مطابق ہونی چاہئیں۔

عظمیٰ خانم نے سابق چیئرمین کی صحت کے حوالے سے لکھے گئے خط پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مخالفین کے بیانات کو مسترد کیا اور کہا کہ اس معاملے پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔