حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، وحید خان نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا Home / باجوڑ /

باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، وحید خان نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا

ایڈیٹر - 03/11/2026
باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، وحید خان نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا

ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ مقامی سکیورٹی اور انتظامی ذرائع کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ تحصیل برنگ کے مضافاتی علاقے اسیل ترگاؤ کے گاؤں سیامینہ میں پیش آیا، جہاں سڑک کنارے نصب شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی زد میں آ کر مقامی گاؤں سیامینہ کا رہائشی، وحید خان ولد میامت جان شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔