حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جماعت اسلامی باجوڑ کے نئے منتخب امیر محمد اقبال خان کون ہیں ؟ Home / باجوڑ /

جماعت اسلامی باجوڑ کے نئے منتخب امیر محمد اقبال خان کون ہیں ؟

ایڈیٹر - 02/11/2026
جماعت اسلامی باجوڑ کے نئے منتخب امیر محمد اقبال خان کون ہیں ؟

حاجی محمد اقبال خان کو جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کا نیا امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔

وہ یکم نومبر 2026ء سے 31 اکتوبر 2028ء تک امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

حاجی محمد اقبال خان کا تعلق تحصیل چارمنگ کے علاقے کوٹکی سے ہے۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں اور سیاسی و سماجی امور پر گہری نظر اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، فہم و فراست اور عوامی مسائل سے وابستگی جماعت اسلامی باجوڑ کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کے انتخاب سے جماعت اسلامی باجوڑ میں تنظیمی استحکام، دعوتی و سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے کارکنان اور ذمہ داران نے حاجی محمد اقبال خان کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے.