حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹمبا بووما جس نے پروٹیز کرکٹ کو وہ بلندیاں دلائیں جو تاریخ یاد رکھے گی Home / کھیل /

ٹمبا بووما جس نے پروٹیز کرکٹ کو وہ بلندیاں دلائیں جو تاریخ یاد رکھے گی

ایڈیٹر - 02/11/2026
ٹمبا بووما جس نے پروٹیز کرکٹ کو وہ بلندیاں دلائیں جو تاریخ یاد رکھے گی

پروٹیز ٹیم اس وقت ایسی ٹیم بن چکی ہے جو شاید جیک کیلس، گریم اسمتھ، ڈیل اسٹین اور اے بی ڈویلیئرز کے دور میں بھی ایسے نہیں تھی یعنی ناقابل شکست، اگرچہ اُس دور میں بھی پروٹیز کے سامنے جو آیا مار کھایا حتیٰ کہ مضبوط آسٹریلیا بھی لیکن آج کے دور میں ٹمبا نے سب کو پے درپے مارا ہے اور اپنے اور حریف کے دیس دونوں میں مارا ہے جن میں آسٹریلیا اور بھارت جیسی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

سال 1998 کی واحد بڑی ٹرافی کے علاوہ پروٹیز کا شو کیس کسی بڑی ٹرافی سے خالی تھا جو گریم اسمتھ جیسا تاریخ کا کامیاب کپتان بھی اپڈیٹ نہیں کرسکا تھا وہ ٹمبا بووما نے کرکٹ کی بڑی ٹرافی یعنی ٹیسٹ کی ورلڈ چیمپئن ٹرافی سے سجادیا۔

گذشتہ کی مسلسل آٹھ ٹیسٹ سیریز جو جنوبی افریقہ جہاں کھیلا ہے جیت کر ہی آیا ہے جن میں سات سیریز میں یہ جیت ٹمبا بووما کے نام درج ہوئے، بھت بڑی کامیابی ہے یعنی یوں کہا جاسکتا ہیکہ پروٹیز ٹیسٹ میں ہارنا تو بھول ہی چکے ہیں۔

آسٹریلیا کو حالیہ سیریز میں شکست دیکر پروٹیز ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تقریباً دس کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی پروٹیز دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔