حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغان کمشنریٹ ختم! ملازمین فارغ، کنٹرول روم قائم؛ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ایکشن شروع Home / پاکستان /

افغان کمشنریٹ ختم! ملازمین فارغ، کنٹرول روم قائم؛ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ایکشن شروع

ایڈیٹر - 01/11/2026
افغان کمشنریٹ ختم! ملازمین فارغ، کنٹرول روم قائم؛ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا ایکشن شروع

افغان کمشنریٹ کو مکمل ختم کرنے کا حتمی فیصلہ، درجنوں ملازمین فارغ؛ غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت ترین آپریشن کا آغاز

پشاور (خبر نگار خصوصی، حسبان میڈیا):
وفاقی حکومت نے ایک بڑا اور حتمی فیصلہ کرتے ہوئے افغان کمشنریٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اہم فیصلے کے ساتھ ہی غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے ایک نیا اور سخت ترین آپریشن آج سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے سے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، افغان کمشنریٹ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد کمشنریٹ میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملازمین اور افسران کی برطرفی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے کمشنریٹ میں مخصوص مدت کے دوران کی جانے والی بھرتیوں کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں، جس کے بعد بعض ملازمین کو دیگر سرکاری محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ پہلے ہی فعال ہے، تاہم آج سے شروع ہونے والے اس نئے آپریشن کو فول پروف بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل اور حتمی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی مانیٹرنگ اور ہموار رفت کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر کے اسے تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس گرینڈ آپریشن کے دوران نہ صرف غیر قانونی مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا، بلکہ ان عناصر کے خلاف بھی سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز (CNICs) بنانے میں معاونت کی یا انہیں جعلی دستاویزات فراہم کیں۔