حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم، اہم فیصلے جاری۔ Home / سیاست /

گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم، اہم فیصلے جاری۔

ایڈیٹر - 22/10/2026
گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم، اہم فیصلے جاری۔

پشاور: وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سرجیکل اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کرنے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور کور کمانڈر پشاور نے خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صوبے کی حالیہ سیاسی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے مسلح افواج، پولیس اور سول سوسائٹی کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، حکومت اور سیکیورٹی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے، اور ہمارے جوانوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے صوبائی سیکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے وفاق کی جانب سے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس، سیف سٹی پروجیکٹس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو جدید ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت کے لیے جو کچھ بھی درکار ہوگا، وفاق فوری طور پر فراہم کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی فیملیز کے لیے ایک مانیٹری اور ویلفیئر پیکیج (خصوصی پیکیج) کا اعلان بھی متوقع ہے