حسبان میڈیا(ویب ڈیسک): ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے ایک طیارہ بردار جہاز اور ایک ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی بحری جہازوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس دعوے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ امریکی حکام کی جانب سے تاحال طیارہ بردار جہاز یا ڈسٹرائر کو میزائل حملے میں نقصان پہنچنے کی کوئی باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی۔
ایرانی دعوے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی محاذ آرائی کے تناظر میں صورتحال پر عالمی سطح پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔