حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
20 اپریل کو اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمان کے قیادت میں عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوگا Home / سیاست /

20 اپریل کو اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمان کے قیادت میں عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوگا

 20 اپریل کو اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمان کے قیادت میں عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوگا

 جماعت اسلامی امریکی ایماء پر لائے جانے والے منرل بلز کو مسترد کرتی ہے اور اس کی کھل کر مخالفت کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ پریس کلب میں جماعت اسلامی کے قائدین صاحبزادہ ہارون رشید، حاجی سردار خان، بختیار عالم، مولانا فضل واحد، مولانا ثناء اللہ اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قدرت کے دیئے گئے خزانوں پر استعماری قبضہ کسی صورت منظور نہیں، عوام اس ظلم کے خلاف بیدار ہوچکی ہے اور کسی صورت ایسے بلز کو پاس نہیں ہونے دیں گی اور ہر محاذ پر اس کی مخالف کرتے رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمان کے قیادت میں عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوگا اور منرل بلز، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔