باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی خصوصی ہدایت پر فاطمی فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ڈی۔ ایس۔ پی ہیڈکوارٹر سہیل سالار کی نگرانی میں ضلع بھر سے پولیس جوانوں نے اس کار خیر میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دئیں۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال کی تحفظ کیساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لی رہی ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ جسے اقدامات معاشرے کی بہتری کیلئے نہایت ضروری ہے جسمیں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیں، تاکہ ضرورت مند مریضوں کو خون کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے۔ بلڈ ڈونیشن نہ صرف انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ ہے بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔