تحسین اللہ
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشن ہاکی کپ کا تیسرا ایڈیشن ملیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیشن ہاکی کپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔ نیشن ہاکی کپ 15 سے 21 جون تک کولالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت فرانس ، جاپان ، کوریا ، میزبان ملیشیا ، نیوزی لینڈ ، ساوتھ افریقہ اور ویلز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو میزبان ملیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔ یاد رہے کہ نیشن ہاکی کپ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ جو کہ ملیشیا میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دو ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلا ایڈیشن 2022 میں ساوتھ افریقہ میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں میزبان ساوتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرا ایڈیشن 2024 میں پولینڈ میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے چیمپن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔