حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں تین دکانیں سیل کردی گئی،6افراد گرفتار Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں تین دکانیں سیل کردی گئی،6افراد گرفتار

باجوڑ میں تین دکانیں سیل کردی گئی،6افراد گرفتار

  باجوڑ میں میٹرک امتحان کے موقع پر طلبہ کو نقل فراہم کرنے پر 3 دکانات سیل، 6 افراد کو گرفتار کرکے 3 پرنٹرز ضبط کرلی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈا اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے تحصیلدار خار کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول خار اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 حاجی لونگ میں میٹرک امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا۔

 امتحانی ہالوں کی حدود میں  نقل فراہم کرنیوالے تین پبلشرز کی دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاؤہ مذکورہ دکانوں سے تین پرنٹرز کو قبضہ میں لیکر ضبط کرلیا گیا۔