حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2025 ، 2 سے 27 جولائی 2025 تک سوئزرلینڈ میں منعقد ہوگا Home / کھیل /

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2025 ، 2 سے 27 جولائی 2025 تک سوئزرلینڈ میں منعقد ہوگا

تحسین اللہ

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2025 ،  2 سے 27 جولائی 2025 تک سوئزرلینڈ میں منعقد ہوگا

یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2025 ،  2 سے 27 جولائی 2025 تک سوئزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا باقاعدہ آغاز 2 جولائی سے سوئزرلینڈ کے شہر تھون میں ہوگا۔ پہلا میچ آئس لیند اور فن لینڈ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپن کے حیثیت سے شرکت کرے گی۔ دفاعی چیمپن انگلینڈ اپنا پہلا میچ فرانس کے خلاف 5 جولائی کو کھیلے گی۔  چیمپئن شپ میں یورپ بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ جس کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دفاعی چیمپن انگلینڈ ، میزبان سوئزرلینڈ ، آئس لینڈ ، فن لینڈ ، ناروے ، بیلجیئم ، اٹلی ، سپین ، پرتگال ، ڈنمارک ، سویڈن ، جرمنی ، پولینڈ ، ویلز ، نیدرلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں میزبان سوئزرلینڈ ، آئس لینڈ ، فن لینڈ ، ناروے گروپ بی میں بیلجیئم ، اٹلی ، سپین ، پرتگال ، گروپ سی میں ڈنمارک ، سویڈن ، جرمنی ، پولینڈ جبکہ گروپ ڈی میں دفاعی چیمپن انگلینڈ ، ویلز ، نیدرلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 2 سے 27 جولائی تک سوئزرلینڈ کے آٹھ مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل باسل شہر میں 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔