حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید ایام، صوبہ بھر میں 1656 زچگیاں، 849 افراد کو کتوں نے کاٹا Home / لائف سٹائل /

عید ایام، صوبہ بھر میں 1656 زچگیاں، 849 افراد کو کتوں نے کاٹا

عید ایام، صوبہ بھر میں 1656 زچگیاں، 849 افراد کو کتوں نے کاٹا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 137 اضلاع میں عید ایام کے دوران طبی خدمات کی فراہمی کا ڈیٹا جاری کردیاہے، جس کے مطابق صوبہ بھر میں 79756 مریضوں نے ایمرجنسی خدمات لیں،

 

 اسی طرح 3735 مریضوں کو زچہ وبچہ کی خدمات فراہم کی گئیں جبکہ عید کے دوران 1656 زچگیاں واقع ہوئیں۔

 

 ڈیٹا کے مطابق ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں 1706 بڑے جبکہ 5814 معمولی سرجریاں کی گئیں، اسی طرح 849 مریضوں کو کتوں کے کاٹنے کی ویکسین وعلاج فراہم کیا گیا مزید برآں سانپ کے کاٹے تین مریضوں کو علاج وویکسین فراہم کی گئی