باجوڑ ، لوئی ماموند خوڑچئی میں 2 فریقین میں صلح۔ 98 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
جرگہ ممبران کی کوششوں سے فریق اول شمشیر خان ، گل شیر مرحوم ، گل زر وغیرہ اور فریق دوم حاجی عزیز ، قائم جان ، گل زمان خان ، شاہ نظر ، حبیب اللہ ، ہاشم ، عبدالحق درد، نور عزیز ، خیر محمد ، عبدالہادی، باچہ رحمن ، عزیز الرحمن ، فضل واحد ، بارانی خان وغیرہ کے درمیان 98 سالہ پرانا دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
اس دشمنی میں دونوں فریقوں کے کافی مالی و جانی نقصانات ہوئے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دشمنی کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جنگ جھگڑے کسی بھی تنازعے کا حل نہیں ہے بلکہ تمام تنازعات کا حل جرگہ اور بات چیت ہے۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ ہم بھائیوں کی طرح رہیں گے اور ایک دوسرے کا نقصان نہیں کرینگے۔
دونوں فریقین ایک دوسرے کیساتھ بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کو معاف کردیا۔