حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلارزو باجوڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد Home / لائف سٹائل /

گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلارزو باجوڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

سماجی کارکن جواد اقبال کاسکول میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلان

گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلارزو باجوڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلارزو باجوڑ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ 


علاقہ قریب میں سکول ہذا کے تعلیمی کردار سے ہم مطمئن ہیں۔ جواد اقبال سالارزی 


طلباء اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں۔ چیئرمین قاری فضل مختیار 


ہم تعلیمی خدمات اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر عبد الودود

 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلارزو میں تقسیم انعامات کا پر وقار تقریب منقعد ہوا، تقریب میں مہمان خصوصی سماجی کارکن جواد اقبال، چیئرمین قاری فضل مختیار سمیت طلباء کے والدین نے شرکت کی، تقریب میں طلباء نے نعت رسول مقبول، تقاریر، ملی نغمے، قابل آموز خاکے، پیش کی، مہمان خصوصی سماجی کارکن جواد اقبال نے سکول ہذا میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سکول میں قابل تین طلباء کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری بھی میں اٹھاؤں گا، چیئرمین فضل مختیار نے سیرت النبی پر تقریر کرنے والے ابو عکاشہ کو نقد سے نوازا، تقریب میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، قاری عبد الرحمن کے اختتامی دعا سے یہ پر وقار تقریب اختتام پذیر ہوا۔