تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے کس کریون ماموند میں دو فریقین ، فریق اول شمس الرحمٰن اور فریق دوم شیر زمان خان و خاندان کے درمیان روڈ ( راستے ) کا تنازعہ طویل عرصے سے چلا آرہا تھا ۔ جرگہ ممبران کاروباری شخصیت لعل باچا ، حاجی اعظم خان ، بخت پور جان ، ملک ہدایت اللہ اور دیگر کے کوششوں سے تنازعہ حل ہوا ۔ جرگہ ممبران اور علاقائی مشران کے موجودگی میں مذکورہ فریق کو راستہ ( روڈ ) حوالہ کرکے آمد و رفت کیلئے بحال کردیا۔ معروف کاروباری شخصیت لعل باچا کے رہائشگاہ پر منعقدہ صلح کی تقریب میں علاقائی مشران کے موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے جرگہ ممبران اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔