حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کم عمر موٹر سائیکل سواری کے خلاف کارروائی، 50 موٹر سائیکلیں تحویل میں Home / لائف سٹائل /

کم عمر موٹر سائیکل سواری کے خلاف کارروائی، 50 موٹر سائیکلیں تحویل میں

کم عمر موٹر سائیکل سواری کے خلاف کارروائی، 50 موٹر سائیکلیں تحویل میں


 
ڈپٹی کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان  کی ہدایت پر تحصیلدار وڑہ ماموند ضیاء الدین نے عمری تھانہ میں کم عمر اور تیز رفتاری سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

 اس دوران 50 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں، جو ضمانت کے بعد رہا کی جائیں گی۔ والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔