پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپیئر میں ہونے والے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔
محمد عباس میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے تھے، انہوں نے صرف 26 گیندوں پر 52 رنز بنا ئے