ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ ارشاد الحق نے تحصیلدار واڑہ ماموند ضیاء الدین کے ہمراہ خار بازار کا دورہ کیا، جہاں بیکریوں کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران صفائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والے دو بیکری مالکان کو فوری طور پر قانونی کارروائی کے تحت جیل بھیج دیا گیا جبکہ دیگر افراد کو سختی سے خبردار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔۔