سونے کی قیمتیں نئی بلندترین سطح تک پہنچنے کے بعد پشاور کے تجارتی مراکز سنسنان ہوگئے ہیں
مجموعی طورپر سونے کی فی تولے کی قیمت میں 20 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہواہے دوسری جانب پشاور میں بڑے سرمایہ کار ایک کلو سے پانچ کلو تک سونے کی خریداری کررہے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں تعداد میں چھوٹی دکانیں بند ہونے لگی ہے تاجروں کے مطابق سونے کی خریداری میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کے بعد یومیہ بنیادوں پر قیمتیں نئے ریکارڈ بنارہی ہے۔
گزشتہ دو ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مجموعی طورپر 20 ہزار روپے فی تولے کا اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے چھوٹے پیمانے کے جیولرز اور تاجروں کا کاروبار محدود ہواہے ۔