حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پاکستان سویٹ ہوم سول کالونی خار کا دورہ، یتیم بچوں میں عیدی، کپڑے اور جوتے تقسیم Home / لائف سٹائل /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پاکستان سویٹ ہوم سول کالونی خار کا دورہ، یتیم بچوں میں عیدی، کپڑے اور جوتے تقسیم

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پاکستان سویٹ ہوم سول کالونی خار کا دورہ، یتیم بچوں میں عیدی، کپڑے اور جوتے تقسیم

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے آج سول کالونی خار میں قائم پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور زیر کفالت یتیم بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں میں عید الفطر کے لیے عیدی، کپڑے اور جوتے تقسیم کئیں۔

 

ڈپٹی کمشنر  باجوڑ نے بچوں سے پاکستان سویٹ ہوم میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر بچوں نے تفریحی دورے اور کھیلوں کے سامان کی درخواست کی، جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے انہیں جلد از جلد ٹور اور اسپورٹس کٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پاکستان سویٹ ہوم میں ایک پودا بھی لگایا اور ہدایت دی کہ بچوں کی بہتر پرورش، تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔