حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
طورخم بارڈر کھول دیا گیا Home / بین الاقوامی /

طورخم بارڈر کھول دیا گیا

پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کامیاب، طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ

طورخم بارڈر کھول دیا گیا

طورخم: پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ کامیاب ہوگئی، جس کے بعد طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت آج سہ پہر 4 بجے سے بحال کر دی جائے گی، جبکہ پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر کو دو دن بعد کھولا جائے گا۔

بارڈر کھلنے کے فیصلے پر عوام، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔