کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں خریداروں کو ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 87 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئی ہے۔
دریں اثنا عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 108 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مقامی سطح پر ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے۔