اسلام آباد ۔ رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 12 اشیاستی، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھر یلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا که گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے ستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 47 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی ، دال مسور، خوردنی تیل ، گھی ، چاول اگر ستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔