حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مقبولیت کے باوجود ہم عمران کو جیل سے نہیں نکال سکے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے،علی امین گنڈا پور Home / سیاست /

مقبولیت کے باوجود ہم عمران کو جیل سے نہیں نکال سکے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے،علی امین گنڈا پور

ایڈیٹر - 21/02/2026
مقبولیت کے باوجود ہم عمران کو جیل سے نہیں نکال سکے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال سکے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، ملک میں قانون اور آئین کے فقدان کے ساتھ ساتھ ہم سے بھی غلطیاں ہیں، مقبولیت اور حمایت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہو رہے ہیں، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے ناراض نہیں ہوں، اپنے لیڈر کے لیے ناراض ہوں، اس لیے ہمیں برداشت کرنا چاہیے، ہمیں دباؤ بڑھانا ہوگا جو الفاظ سے نہ بڑھے، ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے دباؤ نہیں بڑھے گا، میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن دباؤ کم ہونے کی ایک وجہ ہے، ٹی وی پر بات کرنے اور ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے سے فرق نہیں پڑے گا۔

علی امین نے کہا کہ ہم عمران خان کو ڈاکٹر تک رسائی کا حق نہیں دے سکتے، میں کسی حکومتی یا پارٹی عہدے پر فائز نہیں ہوں، میں کارکن ہوں، احتجاج کی کال پر دو بار سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔