صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سوچ پر حکومت بنائی ہے،شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ چلنے کا ارادہ ہے، عمران خان کے دور میں حکومت فیض حمید نے کی، کے پی حکومت مار کٹائی پر اتری ہوئی ہے، بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کرلیں، برداشت نہیں کر سکتے تو مدر ٹریسا یا کرکٹ کے گارڈ بن جائیں،
وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے صدر کی سیٹ کیلئے بھی ووٹ مانگا۔ صدر زرداری نے کہا کہ 4 سال بانی کی نہیں فیض حمید کی حکومت تھی۔
فیض حمید کو کیا پتہ کہ کیسے حکومت کرنی اور ریلیف دیتا ہے، مجھے پتہ تھا بلوچستان کے عوام کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، بلوچوں کو خود ڈیمانڈ دیں کہ یہ مانگو۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوشش کر رہے ہیں، حالات پہلے سے بہتر ہیں، اس شخص کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹی وی پر اس کی تقریر آتی تھی، اس شخص کو جیل میں صرف ڈیڑھ سال ہوئے ، اس کا بیٹا کہہ رہا ہے کال پر بات نہیں کرائی جاتی، میں نے 14 سال جیل کائی، جب جیل سے باہر آیا تو میرے بچے قد میں مجھ سے بڑے ہو چکے تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ تکالیف تو آپ کو برداشت کرنا ہوں گی، یہ زندگی کا حصہ ہے۔