چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی پیچ عمران خان ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کیلئے آئیں لیکن جب ہم آئے پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانے کا یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکز ئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق ہو۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت چاہتی ہے کہ اختلافات کے بجائے مشاورت سے فیصلے ہوں۔
بانی کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہو ئیتر جمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق ان کی بانی سے ملاقات ہوئی نہ ہی بات، ڈاکٹر عاصم یوسف کے بقول انھوں نے بانی کا معائنہ کیا نہ دیکھ بھال کر سکے، وہ رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے
تحریک انصاف اس وجہ سے میڈیکل رپورٹ کو رد کرتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مرضی کے ڈاکٹرز سے معائنہ کروا کر اس قسم کی رپورٹ جاری کی گئی۔