تحسین اللہ
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری کے زیر انتظام دوسرا رمضان ہاکی لیگ اختتام پذیر ہوگیا۔
اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو امن کا سفیر کہا جاتا ہے، اور محکمہ کھیل و ضلعی انتظامیہ مل کر باجوڑ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ رنر اپ ٹیم کو 10,000 روپے جبکہ فاتح ٹیم کو 20,000 روپے اور ٹرافی کا انعام سے نوازا گیا۔