کراچی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 3.58 ارب ڈالر وطن بھیجے جن میں سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 81 کروڑ ڈالر بھیجے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ ، برطانیہ سے 56 کروڑ اور یورپی ممالک سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے ۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 2025 کی کم ترین ترسیلات زر جنوری میں 3 ارب ڈالر رہیں، مارچ 2025 میں سال کی سب سے زیادہ ترسیلات 4.05 ارب ڈالر رہیں جب کہ سال 2025 کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 3.34 ارب ڈالر رہیں۔