حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، آج ایک سود خور توبہ تائب ہوگیا Home / باجوڑ /

باجوڑ میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، آج ایک سود خور توبہ تائب ہوگیا

ایڈیٹر - 08/01/2026
باجوڑ میں سود خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، آج ایک سود خور توبہ تائب ہوگیا

باجوڑ۔ سود خوروں کے خلاف ضلعی پولیس باجوڑ کی جانب سے جاری سخت ترین کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ پولیس کی مؤثر کارروائیوں اور دباؤ کے باعث سود کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر توبہ تائب ہونے لگے ہیں۔


اسی سلسلے میں تھانہ سالارزئی کی حدود میں آج ایک سود خور نے سرکل ڈی ایس پی جمال شاہ کے روبرو پیش ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کیا، قانونی تقاضوں کے مطابق حلف نامہ جمع کرایا اور آئندہ سود کے کاروبار سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔


ضلعی پولیس باجوڑ نے واضح کیا ہے کہ سود جیسے غیر قانونی اور معاشرتی برائی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ توبہ کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اصلاح کا موقع فراہم کیا جائے گا۔