باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق مذکورہ اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے تعلق کا الزام ہے۔اورمذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی کئی اہلکار منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں معطل کئے گئے تھے۔