حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی مخالفت کر دی۔ Home / سیاست /

خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی مخالفت کر دی۔

ایڈیٹر - 06/01/2026
خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی مخالفت کر دی۔

اسلام آباد۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کے بانی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، پانچوں بڑوں کی ملاقات کے لیے دیانت ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے، پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کچھ محاذ آرائی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، مفاہمت اور بات چیت کا ایجنڈا کون طے کرے گا، بانی تحریک انصاف کے حوالے سے کوئی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔

اگر میری پارٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرتی ہے تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں پیش رفت کر پائے گی۔