حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ. ضلعی پولیس کا ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن Home / باجوڑ /

باجوڑ. ضلعی پولیس کا ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

ایڈیٹر - 06/01/2026
باجوڑ. ضلعی پولیس کا ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

باجوڑ. ضلعی پولیس کا ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیائ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن۔ عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیائ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم گل زادہ نے عنایت کلے بازار میں کامیاب چھاپوں کے دوران مختلف دکانوں سے ماوا اور گھٹکہ کے پیکٹس برآمد کر کے قبضہ پولیس کی گئے۔ برآمد شدہ نشہ آور اشیائ کو تحویل میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔باجوڑ پولیس کی جانب سے ماوا، گھٹکہ اور دیگر نشہ آور اشیائ کے کاروبار میں ملوث عناصر کو سخت پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس غیر قانونی اور معاشرتی طور پر نقصان دہ کاروبار سے کنارہ کش ہو جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی